بھارتی درندگی کیخلاف گردیزی مارکیٹ گلگشت میں احتجاجی مظاہرہ

بھارتی درندگی کیخلاف گردیزی مارکیٹ گلگشت میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان(جنرل رپورٹر)نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی ظالمانہ فائرنگ اور ظلم کے خلاف مرکزی انجمن تاجران گلگشت کے زیر اہتمام گردیزی مارکیٹ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کہ بھارتی افواج کی طرف سے پاکستانی بس اور ایمبولینس پر حملہ بھارتی افواج کی بزدلانہ کارروائی کی پرزور مذمت(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تاجر رہنماؤں نوید ظفر، خادم حسین، بلال قصوری، شعیب وحید، شیخ عامر کریم، یعقوب ارشد اور اعظم انصاری نے کہا کہ پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں پاکستان کی بہادر افواج انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کی عوام اور افواج انڈیا کی بزدلانہ کارروائی سے گھبرانے والے نہیں ہیں ہماری افواج اور ہمارے میزائل انڈین افواج اور عوام کو برباد کرنے ے لئے تیار ہیں احتجاجی مظاہرہ میں شیخ محمد عنصر، عاصم، شعیب وحید، عثمان، قیصر عباس، احمد معاویہ، وقار قریشی، یعقوب شیرا، رمضان جانی، بلال، خادم حسین، شیخ غضنفر عثمانی، خالد کھیرا ، آصف ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر