بھارت کا جنگی جنون حد سے بڑھ چکا ہے،محمد شاہد

بھارت کا جنگی جنون حد سے بڑھ چکا ہے،محمد شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بھارتی جنگی جنون حد سے بڑھ چکا نہتے اور معصوم شہریوں کی بس پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے بھارت پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھ رہا ہے بلا جواز عام اور معصوم شہریوں کی شہادت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے بھارت کو جان لینا چایئے کہ پاکستانی قوم اور پاک افواج ایک پیج پر ہیں ہم ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں قوام متحدہ فوری نوٹس لے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہدنے ضلعی آفس سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم ککے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اپنی درندگی کو چھپانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن بھارت کو جان لینا چایئے کہ پاکستانی قوم اور پاک افواج ایک پیج پر ہیں ہم ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی درندگی کا فوری نوٹس لیاجائے۔