ایپکا پلیٹ فارم سے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی،ہدایت بخاری

ایپکا پلیٹ فارم سے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی،ہدایت بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا) کے سرپرستِ اعلیٰ اور بانیء ایپکا سید ہدایت بخاری نے گذشتہ روز ایپکا کی حلف برداری کی تقریب میں کارکنوں کی کثیر تعداد کو خطاب کر تے ہوئے کہا ہے انہوں نے ایپکا کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے اور اپنے حقوق کے لیے احتجاج کے دوران پھول کی ایک پتی تک نہ توڑی۔ اب ضلع راولپنڈی کے انتخابات سے قبل رکنیت سازی کے بعد الیکشن شیڈول جاری کیا گیا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ ہو ں وہ پہلے رکنیت سازی کروائیں اور پھر بیٹھ کر بات ہو گی ور ان سے میرا یا ایپکا کاکوئی تعلق نہیں۔ سب تنظیموں کے ضابطے اور اخلاق بنے ہوتے ہیں جن پر عمل کرنا ہوتا ہے زور زبر دستی کسی مسئلے کا حل نہیں اب ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری مبشر ہیں میں ان اور انکی ٹیم کو مبارک باد بھی دیتا ہوں اور میری حمایت انکے ساتھ ہے جنہوں نے ایپکا کے قوائد و ضوابط کو مانتے ہوئے رکنیت سازی کروائی اور ضلع راولپنڈ ی کی اکثریت کی ممبر سازی کی جن میں آپ لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ آپ ایپکا کے نو منتخب ضلعی صدر چوہدری مبشر احمد کے ساتھ ہیں اس تقریب میں اتنی کثرت سے کارکنوں کی شرکت سے ملک بھر کے ایپکا قائدین کو یہ بات واضع ہو گئی ہے کہ ضلع راولپنڈی میں شہزاد کیانی، ملک عدالت ، راجہ آفتاب سمیت چوہدری مبشر و دیگر کا اتحاد ایپکا کے لیے سود مند ہے۔ مرکزی صدر بنارس خان جدون نے کہا کہ انہوں نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ضلع راولپنڈی میں رکنیت سازی کروائی جس میں کلرکوں نے اپنی رجسٹریشن کروا کر ہمارے اوپر اعتماد کا اظہار کیا ہے ایپکا پنجاب کے صوبائی صدر ظفر علی خان نے کہا کہ ایپکا نے اپگریڈیشن کروا کر ملازمین اور کارکنوں میں پھیلی مایوسی کو ختم کیا اور جلد ہی ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل سٹاف کی اپگریڈیشن، اکاؤنٹس کلرک اور دیگر کیٹیگریوں کی اپگریڈیشن بھی ہو گی جس پر حکومتِ پنجاب سے مذاکرات جاری ہیں۔ ایپکا ضلع راولپنڈی کے نو منتخب صدر چوہدری مبشر احمد نے ضلع بھر کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیاجن کی اکثریت نے حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ایپکا سید ہدایت یار بخاری بانیء ایپکا سے کلرکوں کو نہ صرف محبت ہے بلکہ سب کلرک و ملازمین انکے جان نثار ہیں۔ ایپکا کے سابق صدر ملک عدالت نے کہا ہے کہ ایپکا کے تمام ساتھی اتحاد اور اتفاق سے ایپکا کو مضبوط بنائیں۔ مرکزی نائب صدر شہزاد کیانی نے ایپکا کی تقریب میں سیاسی قائدین راجہ جاوید اخلاص، وزیرِ داخلہ کے معاونینِ خصوصی راجہ لطیف اور شیخ ساجدالرحمٰن چئیرمین زکوٰۃ و عشرضلع راولپنڈی و دیگر چیئمینوں اور مختلف تنظیموں کے صدور و جنرل سیکریٹری صاحبان کا شریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر تقریب کو رونق بخشی۔