واپڈا ٹاؤن سکینڈل، نیب ملتان نے ریفرنس کو حتمی شکل دیدی، 3ارب روپے کی بے ضابطگیاں نے نقاب

واپڈا ٹاؤن سکینڈل، نیب ملتان نے ریفرنس کو حتمی شکل دیدی، 3ارب روپے کی بے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو نے واپڈا ٹاؤن ملتان میں ہونے والے فراڈ کے خلاف اربوں روپے مالیت کے ریفرنسز کو حتمی شکل دے دی ہے۔صرف 2 ریفرنسز میں فیز تھری اور فیز ٹو(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
کی تو سیع کے دوران ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کی بے قائدگیاں سامنے آئیں ہیں جبکہ اس فراڈ کے مرکزی کردار اسعید احمد خان کے ناجائز اثاثہ جات کی چھان بین کا کام بھی حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ نیب ملتان نے اربوں روپے مالیت کی بے قاعدگیوں میں ملوث پراپرٹی انوسٹر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے معلوم ہوا ہے ابتدائی 2 ریفرنسز میں سے سابق سیکرٹری واپڈا ٹاؤن اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کے نام شامل ہیں مذکورہ ملزمان نے باہمی ملی بگھت سے اس اراضی خریداری، کمرشل فائلز کی خریدوفروخت اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے اربوں روپے غبن کئے، مرکزی کردار سعید احمد خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 1 ارب سے زائد کے ناجائز اثاثہ جات بنائے اور یہ اثاثہ جات اپنے رشتہ داروں، قریبی عزیزوں اور دوستوں کا نام ٹرانسفر کئے،نیب ملتان نے ان میں سے بیشتر اثاثہ جات کی تلاش مکمل کرلی ہے قیمتی اراضی ٹیکس اکاؤنٹس کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ دوسری جانب نیب نے واپڈاٹاؤن سکینڈل میں سابق سی ای اومیپکو مظفر علی عباسی سمیت دیگر اہم آفران کے کردار کی چھان بین کا کام مکمل کرلیا ہے بتایا جاتا ہے نیب ملتان بیورو کی جانب سے انسداد رشوت ستانی ویک کے دوران واپڈا ٹاؤن سیکنڈل کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کی توقع ہے۔ جس سے کئی پردہ نشینوں کے نام بے نقاب ہوجائیں گے۔
واپڈا ٹاؤن سکینڈل