شہر کی خوبصورتی اورصفائی وستھرائی نظام کو بہتر بنانے کے لئے تاجروں کے ساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا،محمد ایوب خان

شہر کی خوبصورتی اورصفائی وستھرائی نظام کو بہتر بنانے کے لئے تاجروں کے ساتھ ...

مردان ( بیورورپورٹ ) تحصیل مردان کے ناظم حاجی محمد ایوب خان نے کہاہے کہ تاجر برادری صوبے اوربالخصوص مردان کی معاشی ترقی میں اہم کردار اداکررہی ہے ،شہر کی خوبصورتی اورصفائی وستھرائی نظام کو بہتر بنانے کے لئے تاجروں کے ساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا وہ ٹی ایم اے پلازہ میں تاجروں کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب سے پلازہ کے صدر علی رضا ،چیئرمین ہدایت الرحمان ہوتی اورجنرل سیکرٹری طارق علی نے بھی خطاب کیا تحصیل ناظم نے کہاہے کہ ٹی ایم اے کی آمدن بڑھانے کے لئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہیں تاکہ حاصل ہونے والے آمدن مردان کی ترقی اور خوبصورتی پر خرچ ہوں ھاجی ایوب خان نے کہاکہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے اوراس سے وابستہ افراد کے مسائل کا حل ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں صفائی وستھرائی نظام کو مزید بہتر بنایاجارہاہے اوراس مقصد کی حصول کے لئے تاجروں کی آراء اور مشاورت شامل رہے گی قبل ازیں ٹی ایم اے کے صدر نے تحصیل ناظم کو پلازے کے تاجروں کے مسائل خصوصاً نکاس آب اور صفائی وستھرائی کی ناقص صورتحال سے اگاہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر