پارٹی قیادت کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا :ہمایوں خان

پارٹی قیادت کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا :ہمایوں خان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایوں خان نے کہاہے کہ پارٹی کے قیاد ت نے مجھ پرجواعتماد کااظہارکرکے خیبرپختونخواکاصدرمنتخب کرکے بڑی ذمداری مجھ پرعائد کردی ہے میں پارٹی کے قائدین اورکارکنوں کے اعتماد کوکھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اورپارٹی کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارہمایوں خان نے گزشتہ روز پارٹی کے کارکنوں کے مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جو ملک کے غریب عوام کیلئے جدوجہدکررہی ہے اوراس پارٹی کے بانی شہیدذولفقارعلی بھٹو اوران کے خاندان نے غریب عوام کیلئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ اپنے دورحکومت میں مالاکنڈمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جوہمارے مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اب مجھ پرزیادہ ذمداری عائد ہوئی اب وہ ذمداری احسن طریقے سے چلانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورپارٹی کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر