صوابی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

صوابی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

صوابی( بیورورپورٹ) علاقہ نوگرام ، بینا میرہ ، سورے غر ، غازی کوٹ اور درگلی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن طوطالئی شمروز خان کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں پانچ عدد بغیر لائسنس پستول ، تین عدد شارٹ گن ، 195عدد کاتوس اور 95گرام چرس بر آمد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او طوطالئی کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن طوطالئی کے حدود میں امن قائم کرنا اور جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈی پی او بونیر محمد ارشاد خان کا خصوصی شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ان کی عملی تجربات کی وجہ سے ضلع بونیر میں پولیس فورس پر عوامی اعتماد بحال ہوا ہے اور عوام ہر میدان میں پولیس کے ساتھ تعاون کررہی ہے #

مزید : پشاورصفحہ آخر