ایم ایچ سی میں تعینات گائناکالوجسٹ کو گریڈ 21 دینے کے احکامات

ایم ایچ سی میں تعینات گائناکالوجسٹ کو گریڈ 21 دینے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس نثارحسین اور جسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تعینات گائناکالوجسٹ اقبال بیگم کو گریڈ21میں اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز اعجازانورایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بطورپروفیسرگریڈ20 تعینات ہے اوروفاقی حکومت نے یونیورسٹی اورمیڈیکل کالجزمیں تعینات ٹیچنگ پروفیسرز کو21سکیل میں اپ گریڈ کیاتھا اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو 20 ٗ اسسٹنٹ پروفیسرز کو 19 اورلیکچررز کوگریڈ18میں اپ گریڈ کیاتھاتاہم درخواست گذارہ کو اس بناء نظرانداز کردیاگیاہے کہ اس نے کچھ عرصہ ملک سے باہرگذاراتھا اوراب مذکورہ عرصہ مدت ملازمت میں شمارنہیں کیاجارہا ہے لہذادرخواست گذار ہ کو اپ گریڈکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست گذارہ کو گریڈ21دینے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر