مہمند ایجنسی ،ترگزئی کے قومی مشران کی پولیٹیکل انتظامیہ سے ملاقات

مہمند ایجنسی ،ترگزئی کے قومی مشران کی پولیٹیکل انتظامیہ سے ملاقات

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی ، تحصیل پنڈیالئی میں بد امنی واقعات کی روک تھام کیلئے ترگزئی قومی مشران کا پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ گرینڈ جرگہ۔ دویزئی قومی مشران کے مابین اختلافات ختم کرا دیئے۔ امن و امان ، اجتماعی ذمہ داری اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں بدھ کے روز لوئر مہمند کے ہیڈ کوارٹر یکہ غنڈ ریسٹ ہاؤس میں دویزئی تحصیل پنڈیالئی میں امن و امان کی بحالی اور بد امنی واقعات کی روک تھام کی غرض سے ترگزئی قوم کے سورکنی گرینڈ جرگہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر منعقد ہوا۔ جسمیں دویزئی عمائدین کے علاوہ قاسم خیل، دادو خیل، برہان خیل، عیسیٰ خیل اور تمانزئی کے مشران، تحصیلدار یکہ غنڈ امیر نواز خان اور تحصیلدار پنڈیالئی امتیاز علی نے شرکت کی۔ جرگہ مشران اور پولیٹیکل حکام نے دویزئی میں اجتماعی ذمہ داری کی کمزوری اور ان کی وجوہات پر مشاورت کی۔ جرگہ مشران نے کمزوریوں کی وجہ دیزئی مشران کے آپس میں اختلافات کو قرار دیا۔ اس موقع پر جرگے کے فیصلے پر دویزئی مشران کے اختلافات ختم کر کے علاقے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترقیاتی عمل تیز کرنے اور امن و امان بحال رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے دویزئی قوم کا جرگہ جلد منعقد ہوگا۔ اے پی اے نوید اکبر خان نے پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر