گراں فروشوں اور ذخیرہ اندزوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ،محمد علی مہمند

گراں فروشوں اور ذخیرہ اندزوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ،محمد علی مہمند

چارسدہ (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر محمد علی مہمند نے کہا ہے کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر کوالٹی اشیائے خور د و نوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ گرانفروشوں اور ذخیرواندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی اور اس حوالے سے کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔ تاجر حضرات اذ خود تجاوزات ہٹائیں بصورت دیگر حکومتی مشینری حرکت میں آئیگی ۔ وہ شیر پاؤ بازار کے معانئے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف علی مہمند بھی موجود تھے ۔ اے سی محمد علی مہمند کا کہنا تھا کہ تحصیل تنگی کے عوام کو گران فروشوں اور زخیرہ اندوزوں سے نجات دلانا ہمارا اولین فرض ہے اور کسی صورت عوام کو گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑینگے ۔انہوں اس موقع پر شیرپاؤ کے درجنوں دوکانداروں کو نرخنامے نہ رکھنے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ کیا اور متعدد دوکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور خود تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ سیاسی اور منتخب نمائندوں کونسلر حاجی فیض الامین ،سردار عالم ،یاسر خان ،گوہر ماما،احمد یار خان اور دیگر نے اے سی تنگی محمد علی مہمند کی کاوشو ں کوسراہا اور عوامی مفاد عامہ کے تمام کاموں میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کر ائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر