سید اختر علی شاہ آئی جی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس تعینات

سید اختر علی شاہ آئی جی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس تعینات

پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے پولیس سروس گروپ کے گریڈ اکیس کے آفیسر سید اختر علی شاہ کو ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیاہے۔ واضح رہے کہ سید اخترعلی شاہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر