تیمرگرہ ،پختون کلچر میں جرگہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،ڈی آئی جی

تیمرگرہ ،پختون کلچر میں جرگہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،ڈی آئی جی

تیمرگرہ( بیو ر و رپو ر ٹ )پختون کلچرمیں جرگہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے اور اس جدید دور تنازعات کی بہتر حل بھی جرگوں کے زریعے ممکن ہیں اور جرگوں کے جو مسئلہ اورتنازعات حل کئے گئے ہیں ان کے دوررس نتائج سامنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن اخترحیات گنڈاپورڈپٹی کمشنرعرفان اللہ خان وزیر،ڈسٹرکٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسردیرلوئرکاشف ذوالفقارنے خورشیدشہیدپولیس لائن بلامبٹ میں ڈی آرسی (Dispute Resolution Council)کے نئے دفترکے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈی آرسی ممبران مقامی مشران اور پولیس آفسران بھی موجود تھے مقررین نے مزید کہا کہ ڈی آر سی کے فیصلوں کو قانونی حیثیت دی گئی ہے اوراب تک لوئر دیر میں ڈی آرسی نے چھ سو تنازعات حل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آرسی کی قیام کی وجہ سے عدالتوں اور پولیس پر بوجھ کم ہوگیا ہیں اور ڈی آر سی (Dispute Resolution Council) دائرہ کار ضلع کے کونے کونے تک بڑھایا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام ان کی خدمات سے مستفید ہوسکے انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی کے ممبران سے ممکن تعاون کیا جائے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر