ڈیرہ ،درازندہ کے رہائشی سے جعلی شناختی کارڈ برآمد

ڈیرہ ،درازندہ کے رہائشی سے جعلی شناختی کارڈ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درابن پولیس نے درازندہ کے رہائشی ملزم سے فراڈ کی خاطر بنائے گئے جعلی قومی شناختی کارڈ کی برآمدگی کے بعد گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج ۔ تفیصلا ت کے مطابق درابن پولیس نے درازندہ موڑ کے قریب درازندہ کے گاؤں کوٹ پلک کے رہائشی یار گل شیرانی ولد لعل رام گل کی تلاشی کے دوران فراڈ کی خاطر بنائے گئے جعلی شناختی کارڈ کو برآمد کرلیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف 419-468-471ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر