محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سے محروم

محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سے محروم

صوابی( بیورورپورٹ)جے یو آئی ( نظریاتی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ نے محکمہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزاروں نان ٹیکنیکل ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس فوری طور پر دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے بیس ہزار سے زائد کلاس فور ملازمین ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سے کئی ماہ سے محروم ہے جب کہ صوبائی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ جس طرح محکمہ صحت میں ڈاکٹرز ، نرسز اور دوسرے ملازمین کو پروفیشنل الاؤنسز دی گئی ہے لیکن غریب کلاس فور کو پورے صوبے میں اس سے کیوں محروم رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع نوشہرہ میں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جارہا ہے جب کہ صوبے کے باقی تمام اضلاع کے بیچارے ملازمین اس سے محروم رکھے جانے پر اس بات پر مجبور ہو رہے ہیں کہ آئے دن وہ ہڑتال اور دھرنے شروع کر دے جس سے پریشانی عوام کو ہو گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری ہوئی ہے لیکن صوبائی محکمہ خزانہ اس سلسلے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے لہٰذا صوبائی حکومت کے ذمہ داران کلاس فور ملازمین کے اس دیرینہ مطالبے کو فوری طور پر حل کرنے کاا علان کریں#

مزید : پشاورصفحہ آخر