ٹاؤن ون میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع
پشاور(کرائمز رپورٹر) ٹاؤن ون کا غیر قانونی سبزی منڈی قائم کرنے اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ سبزیوں کی گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئی جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دو گاڑیاں سامان ضبط تفصیلات کے مطابق ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کی ہدایت پر ٹی او آر مقصود باچا‘ اے ٹی او آر ایاز درانی اورڈیمالشنگ سٹاف نے علی الصبح شاہی باغ روڈ پر غیر قانونی سبزی منڈی قائم کرنے پر 8 سبزیوں کی گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر سبزی ضبط کرلی جبکہ قصہ خوانی ‘کوہاٹی گیٹ ‘ نمکمنڈی اورسرکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دوگاڑیاں سامان قبضہ میں لے لیا ۔