بہاولنگر : مضر صحت دودھ پینے سے 2افراد جاں بحق ، 2بچے ہسپتال منتقل

بہاولنگر : مضر صحت دودھ پینے سے 2افراد جاں بحق ، 2بچے ہسپتال منتقل
بہاولنگر : مضر صحت دودھ پینے سے 2افراد جاں بحق ، 2بچے ہسپتال منتقل

  


بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) بہاولنگر کے نواحی گاﺅں میں مضر صحت دودھ پینے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ابتک نیوز کے مطابق بہاولنگر کے نواحی چک نمبر 200مراد میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان میں سے دو جانبر نہ ہو سکے ۔ دودھ پینے سے متاثر ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے ۔

فیروز والا : کالا خطائی روڈ پر ڈمپر اور کار میں تصادم ، 3افراد جاں بحق

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت نزیر احمد اور منوراں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ انکے دو بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دودھ کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ۔

مزید : بہاول نگر /اہم خبریں