ہربنس پورہ میں فائرنگ ، سٹیج اداکارہ قسمت بیگ اور گارڈ زخمی ، ہسپتال منتقل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ سے اداکارہ قسمت بیگ زخمی ہو گئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد نے اداکارہ قسمت بیگ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ حملے میں سٹیج اداکارہ کا گارڈ بھی زخمی ہے تاہم دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نے مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیت لیا
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ دونوں کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی تلاش کا کام جاری ہے ۔