عدالت نے انیس قائم خانی پر فرد جرم عائد کردی
حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی پر فرد جرم عائد کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سیشن جج کی عدالت میں انیس قائم خانی کے خلاف اقدام قتل اور جلاﺅ گھیراﺅ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم انیس قائم خانی نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔انیس قائم خانی نے پہلے ہی مقدمے میں ضمانت کرا رکھی تھی ۔عدالت نے انیس قائم خانی پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو 14دسمبر کوپیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیے ۔واضح رہے کہ انیس قائم خانی کے خلاف 1994میں کینٹ تھانے میں اقدام قتل اور جلاﺅ گھیراﺅ کا مقدمہ درج تھا ۔