ترکی میں گورنر کے دفتر میں دھماکہ ،پانچ افراد زخمی

ترکی میں گورنر کے دفتر میں دھماکہ ،پانچ افراد زخمی
ترکی میں گورنر کے دفتر میں دھماکہ ،پانچ افراد زخمی

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں گورنر کے دفتر میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق ترکی کے جنوبی شہر ادانا میں گورنر کے دفتر کے باہر کار پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شخص تشویشناک حالت میں ہے ۔

مزید : بین الاقوامی