چین ریل اور توانائی کے منصوبوں میں 8.5ارب ڈالرز اضافی سرمایہ کاری کرے گا

چین ریل اور توانائی کے منصوبوں میں 8.5ارب ڈالرز اضافی سرمایہ کاری کرے گا
چین ریل اور توانائی کے منصوبوں میں 8.5ارب ڈالرز اضافی سرمایہ کاری کرے گا

  


لندن(ویب ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ چین ریل اور توانائی کے منصوبوں میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چین کی جانب سے یہ سرمایہ کاری توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر کے مشترکہ منصوبوں کا حصہ ہے، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کوئی ساڑھے چار ارب ڈالرز کراچی تا پشاور میں ریلوے لائن پر ٹریکس اور سگنلنگ نظام کو بہتر بنانے پر خرچ ہوں گے۔ ان لائنوں پر ٹرینوں کو80-60 کلومیٹرز سے بڑھاکر 160 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار پر لایا جائے گا۔ باقی 4ارب ڈالرز ایل این جی ٹرمینل اور ٹرانسمینشن لائن پر خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہ 46 ارب ڈالرز جو پہلے ہی موجود ہیں ان میں اس ساڑھے 8 ارب ڈالرز اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے بھارتی نژاد خاتون کو اقوام متحدہ میں امریکا کا سفیر نامزد کر دیا

مزید : قومی