فیصل آباد غیر قانونی طور پر مقیم 16بنگلہ دیشی باشندے گرفتار

فیصل آباد غیر قانونی طور پر مقیم 16بنگلہ دیشی باشندے گرفتار
فیصل آباد غیر قانونی طور پر مقیم 16بنگلہ دیشی باشندے گرفتار

  


فیصل آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اے ٹیم نے غیر قانونی طریقہ سے سرحد پار کرکے جعلی شناختی کارڈ بنواکر فیصل آباد میں رہائش رکھنے والے نادرا کے تین ملازم اور 16 بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کرکے 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سید امام علی زیدی نے اطلاع ملنے پر بدھ کی صبح تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 266 ر ب میں محمد سراج ولد نعیم الدین کے گھر چھاپہ مار کر عبدالکریم، عاصم، سعید احمد ، احسن، سفر علی، محمد علی، اقبال، منظور، اسلام دین، محمود الحسن، سکندر، غیاث الدین، جمال، فرید احمد اور خلیل ابراہیم کے ساتھ ساتھ سابق نادرا اہلکار محمد حنیف اور نادرا کے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : فیصل آباد