چینی سفارتخانے نے ویزے نہ دیئے جانے کی تردید کردی

چینی سفارتخانے نے ویزے نہ دیئے جانے کی تردید کردی
چینی سفارتخانے نے ویزے نہ دیئے جانے کی تردید کردی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک)چینی سفارت خانے کے ترجمان نے یہاں خیبر پختونخوا کے وزراءکو ویزے نہ دیئے جانے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبر کی اشاعت کے بعد چینی سفارت خانے نے نہایت احتیاط سے اس بات کا جائزہ لیا۔ جس پر رپورٹ بے بنیاد ثابت ہوئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چینی سفارت خانہ دونوں ملکوں کی مقامی حکومتوں میں دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یہ تعاون اور معاونت جاری رہے گی۔ دریں اثناءایک اور ذریعہ نے بھی شائع خبر کو جعلی قرار دیا کیونکہ وزراءاور بیورو کریٹس کے آفیشل یا ڈپلومیٹک پاسپورٹس پر ویزوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس استثنا کے ساتھ وہ چین میں 30روز قیام کرسکتے ہیں۔

بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری،جنر ل راحیل شریف کا خلاف ورزی پر فوری اور موثر جواب دینے کی ہدایت

مزید : قومی