چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی صدر مملکت سے الوداعی ...
 چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے صدر مملکت ممنون حسین سے الوداعی ملاقات کی ہے جس میں ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔

میڈ یار پورٹس کے مطابق جنرل راشد محمود نے صدر مملکت سے الوداعی ملاقات کی جس میں ممنون حسین نے جنرل راشد محمود کی خدمات اور ضرب عضب کی کامیابی میں ان کی کاوشوں کو سراہا ۔

بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری،جنر ل راحیل شریف کا خلاف ورزی پر فوری اور موثر جواب دینے کی ہدایت

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ورانہ سپاہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے ،مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

مزید : قومی