ترکی میں بلیو شارک نامی جنگی مشقیں ،پاکستانی جنگی بحری جہاز اور افسران بھی شرکت کے لیے پہنچ گئے

ترکی میں بلیو شارک نامی جنگی مشقیں ،پاکستانی جنگی بحری جہاز اور افسران بھی ...
ترکی میں بلیو شارک نامی جنگی مشقیں ،پاکستانی جنگی بحری جہاز اور افسران بھی شرکت کے لیے پہنچ گئے

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں بلیو شارک 2016نامی جنگی مشقیں شروع ہو گئیں جس میں شرکت کے لیے پاک نیوی کے افسران اور جوان پی این ایس عالمگیر نامی جنگی بحری جہاز کے ساتھ انا طولیہ پہنچ گئے ۔پاکستانی ساحلی سلامتی قوتوں کے کمانڈر ایڈمرل وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بلیو شارک 2016 دعوتی مشقوں کا ایک حصہ ہونے پرہمیں فخر ہے۔

پاک بحریہ میں رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ترکی کی میزبانی میں بحیرہ روم میں منعقدہ بلیو شارک ۔ 2016 جنگی مشقوں میں شریک پاکستان کی "پی این ایس عالمگیر" نامی جنگی بحری جہاز نے اپنے دروازے اناطولیہ ایجنسی کے لیے کھولے۔ ایڈمرل وسیم اکرم نے کہا کہ ہم ترکی کو اپنے دوسرے وطن کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ترکی ، پاکستانی عوام کے لیے حد درجے اہمیت کا حامل ایک ملک ہے، میں ترک سٹاف اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں، اس بنا پر ترکی سے مجھے والہانہ محبت ہے۔انہوں نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس دورے کے بعد دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات مزید پختگی حاصل کریں گے۔پاک بحریہ کی 25 ویں ڈسٹرائر فلیٹ کے ایک حصے ہونے والا پی این ایس عالمگیر نامی جنگی بحری جہاز تیسری بار ترکی آیا ہے۔ اس کی لمبائی 138 میٹر جبکہ چوڑائی 14?4 میٹر ہے۔ ہیلی پیڈ بھی موجود ہونے والے بحری جہاز پر عملے کے دو سو افراد سوار ہیں۔

مزید : قومی