”کاروبار سنبھالنے کیساتھ ملک بھی چلا سکتا ہوں “ٹرمپ نے کاروبار سے علیحدہ ہونے سے انکار کر دیا

”کاروبار سنبھالنے کیساتھ ملک بھی چلا سکتا ہوں “ٹرمپ نے کاروبار سے علیحدہ ...
”کاروبار سنبھالنے کیساتھ ملک بھی چلا سکتا ہوں “ٹرمپ نے کاروبار سے علیحدہ ہونے سے انکار کر دیا

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد کاروبار سے علیحدہ ہونے سے انکار کر دیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاستدانوں کی کڑی تنقید کے باوجود اقتدار میں آنے کے بعد کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا آپشن مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی جاری رکھوں گا ۔

سپریم کورٹ کی عمارت سے بچہ نیچے آگر ا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ان کا کہنا تھا کہ ” ضروری نہیں ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے کاروبار سے رابطہ منقطع کر لوں، میں اپنی کاروباری ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ملک کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتا ہوں“۔ سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکراﺅ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینیٹر نے قراردا د پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ٹرمپ سے دوران صدارت کاروبار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ امریکی قانون میں صدر کی اپنے کاروباری مفادات سے لا تعلقی ضروری نہیں تاہم ماضی میں امریکی صدور اپنے کاروباری لین دین سے الگ رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی