آفریدی پاکستان پہنچ گئے،جنرل راحیل شریف قوم اور میرے ہیروہیں ،کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں :شاہد آفریدی

آفریدی پاکستان پہنچ گئے،جنرل راحیل شریف قوم اور میرے ہیروہیں ،کرکٹ اسٹیڈیم ...
آفریدی پاکستان پہنچ گئے،جنرل راحیل شریف قوم اور میرے ہیروہیں ،کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں :شاہد آفریدی

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،جنرل راحیل شریف میرے اور قوم کے ہیرو ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے اور میری حمایت کرنے پر جنرل راحیل شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نے مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیت لیا ، وطن پہنچنے پر بھرپور استقبال

شاہد آفریدی نے آرمی چیف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف قومی ہیرو ہیں ،اللہ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے ۔واضح رہے کہ آج خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ،اس موقع پر شاہد آفریدی بھی وہاں موجود تھے ۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں مصروف تھے تاہم گزشتہ روز آرمی چیف نے خصوصی طور پر شاہد آفریدی کو کرکٹ اسٹیڈم کے افتتاح کی تقریب میں مدعو کیا تھا ۔شاہد آفریدی اس تقریب میں شرکت کے بعد واپس بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے ۔

مزید : کھیل