چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل میں خصوصی عدالت کا افتتاح کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کا افتتاح کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں خصوصی عدالت کی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے ، اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ اور دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے ۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کر دی
افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ 20عدالتوں کی سکیم کا پہلا فیز چھ عدالتوں پر مشتمل ہے اورعدالتوں کے قیام سے ایرالتوامقدمات کوجلدنمٹانے میں مددملے گی۔”انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل میں بہتر کام کریں گی “۔انصاف کی جلداورفوری فراہمی اولین فرائض میں شامل ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عدلیہ آئین کے تحت تیسرا اہم ستون ہے۔حکومت عدلیہ کے بہترانفرااسٹرکچرکے قیام میں مددکررہی ہے۔حکومت سندھ کا کردار قابل ستائش ہے کیونکہ یہ منصوبہ حکومتی وعدوں کی تکمیل میں اہم قدم ہے۔