پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کمزوری دکھانے کے مترادف ہو گی: خورشید شاہ

پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کمزوری دکھانے کے مترادف ہو گی: ...
پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کمزوری دکھانے کے مترادف ہو گی: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم کب تک خطے کے امن کے نام پر شہریوں کو قربان کرتے رہیں گے،بھارتی حکمران جنگ چاہتے ہیں جبکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے،24 ویں ترمیم کی مخالفت اسمبلی میں کریں باہر پوائنٹ سکورنگ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم اور ارکان پارلیمنٹ میں ہوں تو دشمن ڈرے گاکہ یہ متحد ہیں۔ حکومتی اراکین نے پارلیمنٹ کو کمزور بنا دیا ہے، پارلیمنٹ کمزوری کی وجہ سے کوئی دھرنا دیتا ہے، کوئی الزام لگاتا ہے۔پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کمزوری دکھانے کے مترادف ہو گی، کانفرنس میں شرکت سے پہلے پارلیمنٹ میں تبادلہ خیال کیاجائے۔
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کو کتنی بار کہا آپ پارلیمنٹ آئیں کوئی آپکا بال بیکا نہیں کر سکتا لیکن مجھے لگتا ہے بھینس کے آگے بین بجانے والی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا میں کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھاتا،میاں نواز شریف مجھ سے 10گنا زیادہ حب الوطن ہوں گے، میں تو اراکین کے طرز عمل کی بات کرتا ہوں۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہاکہ پانامہ کیس میں سب پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کرپشن کو بچانے والے بل کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں، ایسے بل کی حمایت نہیں کرسکتے جس کے بعد عوام اور میڈیا کا سامنا نہ کرسکیں۔

مزید :

قومی -