سال 2016ءکے بہترین سمارٹ فون کا اعلان ہوگیا، اس مرتبہ یہ اعزاز آئی فون 7 کو نہیں ملا بلکہ ایسی کمپنی کامیاب ہوگئی کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

سال 2016ءکے بہترین سمارٹ فون کا اعلان ہوگیا، اس مرتبہ یہ اعزاز آئی فون 7 کو نہیں ...
سال 2016ءکے بہترین سمارٹ فون کا اعلان ہوگیا، اس مرتبہ یہ اعزاز آئی فون 7 کو نہیں ملا بلکہ ایسی کمپنی کامیاب ہوگئی کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون انڈسٹری میں ایپل اور سام سنگ ایک دوسرے کے بڑے حریف ہیں اور لگ بھگ ہر سال انہی کمپنیوں میں سے کسی ایک کاماڈل سال کے بہترین سمارٹ فون کا اعزاز حاصل کرتا ہے۔ رواں سال سام سنگ نے ایپل کو پچھاڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لندن میں سالانہ ’ای ای پاکٹ لنٹ گجٹ‘ (EE Pocket-lint Gadget)ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں سام سنگ گلیکسی ایس 7ایج(S 7 edge)کو سال کا بہترین فون قرار دیا گیا۔ ایپل کا آئی فون 7اس مقابلے میں دوسرا بڑا حریف ثابت ہوا۔

”اگر آپ نے یہ سمارٹ فون بیچا تو آپ کا گوگل اکاﺅنٹ بھی بند کر دیا جائے گا۔۔۔“
رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے آئی فونز پر تو یہ ایوارڈ نہ جیت سکی تاہم لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور سمارٹ واچ کی کیٹیگریز میں یہ اعزاز ایپل کے حصے میں آیا۔ ان کیٹیگریز میں آئی پیڈ پرو، ایپل واچ سیریز 2اور میک بک کو سال کے بہترین گجٹس قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ پلے سٹیشن کے وی آر ہیڈ سیٹ، سونی کے ٹی وی اور ہیڈفونزکے ایمازون کے ایکو کنیکٹڈ سپیکر کو متعلقہ کیٹیگریز میں سال کی بہترین ڈیوائسز کا اعزاز دیا گیا۔