عمران خان کی بابر اعوان اور عثمان ڈار سے ملاقات،این اے 110 کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر غور

عمران خان کی بابر اعوان اور عثمان ڈار سے ملاقات،این اے 110 کے فیصلے پر نظر ثانی ...
عمران خان کی بابر اعوان اور عثمان ڈار سے ملاقات،این اے 110 کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر غور

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹر بابر اعوان اور عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں این اے 110 کے فیصلے پر نظر ثانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پرسینیٹر بابر اعوان اور این اے 110 سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ کپتا ن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو نااہل کروانے کیلئے سینیٹر بابر اعوان سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیاد ت کے ہاتھ خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے پختہ ثبوت لگے ہیں جن کی بنا پر انہوں نے اس معاملے کو اٹھانے پر باہمی اتفاق جبکہ این اے 110کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

مزید : قومی