’یکم دسمبر تک غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی یہاں سے نکل جائیں ورنہ۔۔۔‘ بڑے عرب ملک نے واضح اعلان کردیا، آخری وارننگ دے دی

’یکم دسمبر تک غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی یہاں سے نکل جائیں ...
’یکم دسمبر تک غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی یہاں سے نکل جائیں ورنہ۔۔۔‘ بڑے عرب ملک نے واضح اعلان کردیا، آخری وارننگ دے دی

  


دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لئے دی گئی مہلت یکم دسمبر کو ختم ہورہی ہے، جس کے بعد پکڑے جانے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز ہو جائے گا۔

ویب سائٹ المانیٹر نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین ماہ پر محیط مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے ہی ہزاروں غیر ملکی قطر چھوڑ چکے ہیں جبکہ یکم دسمبر کو اس مہلت کے اختتام تک ملک سے جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 9ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سعودیہ میں قیدپاکستانیوں کیلئے خوشخبری،رہائی کے اقدامات شروع

وزارت داخلہ کے شعبہ سرچ و فالواپ کے سربراہ بریگیڈیئر عبداللہ جابر نے بتایا کہ عام معافی کے اعلان کے فوری بعد زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی لیکن اس مہلت کا اختتام قریب آنے کے ساتھ ہی غیر قانونی غیر ملکیوں کی روانگی کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔ انٹری، ایگزٹ اور اقامت سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے علاوہ کفیل کی مرضی کے بغیر ملازمت چھوڑنے یا تبدیل کرنے والوں کو بھی مقررہ مہلت کے اختتام کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ انہیں ملازمت فراہم کرنے والے کفیلوں کو بھی خبردار کردیا ہے کہ انہیں بھی سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک چھوڑنے والوں کو دستاویزات کی پراسیسنگ اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا