عرب بیوی اپنے شوہر کا پیچھا کرتے کرتے ہسپتال پہنچ گئی، وہاں پر شوہر کیا شرمناک کام کررہاتھا؟ دیکھ کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

عرب بیوی اپنے شوہر کا پیچھا کرتے کرتے ہسپتال پہنچ گئی، وہاں پر شوہر کیا ...
عرب بیوی اپنے شوہر کا پیچھا کرتے کرتے ہسپتال پہنچ گئی، وہاں پر شوہر کیا شرمناک کام کررہاتھا؟ دیکھ کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ کے القاسمی ہسپتال میں اس وقت شدید ہنگامہ کھڑاہوگیا جب اپنے شوہر کا تعاقب کرنے والی ایک خاتون نے اسے ایک میڈیکل وارڈ کے اندر مبینہ محبوبہ کے پہلو میں بیٹھے ہوئے پکڑلیا، اور موقع پر ہی دونوں کی ہی خبر لینا شروع کردی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عرب خاتون چپکے سے اپنے خاوند کے پیچھے آئی تھی اور جب وہ ایک میڈیکل وارڈ میں موجود خاتون کے پاس بیٹھا تھا تو اس کی بیگم اچانک نمودار ہوئی اور دونوں پر جھپٹ پڑی۔ خاتون نے خوب ہنگامہ برپاکیا جس پر ہسپتال میں ہنگامی کیفیت پیدا ہوگئی۔

گھریلو ملازمہ نے سعودی خاتون کفیل کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا

موقع پر موجود لوگوں اور عملے نے خاتون کو پرسکون کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا اشتعال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھتا جارہا تھا۔ خاتون نے اپنے خاوند کو بے وفائی اور ناجائز مراسم استوار کرنے کا مرتکب قرار دیا اور وہ موقع پر ہی اس کے اور اس کی مبینہ ناجائز محبوبہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر بضد تھی۔

جب جھگڑا ختم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو بالآخر ہسپتال انتظامیہ نے غصے سے بے قابوہوتی ہوئی خاتون اور اس کے شوہر کو واست پولیس سٹیشن بھیج دیا۔ خاتون نے پولیس سے بھی مطالبہ کیا کہ اس کے شوہر کے خلاف غیر قانونی تعلق استوار کرنے کے جرم میں فوری کارروائی کی جائے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید : عرب دنیا