عراقی دارلحکومت بغداد کے قریب زائرین سے بھرے ٹرک میں بم دھماکہ، 100 افرادجاں بحق،متعدد زخمی

عراقی دارلحکومت بغداد کے قریب زائرین سے بھرے ٹرک میں بم دھماکہ، 100 افرادجاں ...
عراقی دارلحکومت بغداد کے قریب زائرین سے بھرے ٹرک میں بم دھماکہ، 100 افرادجاں بحق،متعدد زخمی

  


بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی دارلحکومت بغداد کے قریب ایک ٹرک بم دھماکے میں 100 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جن میں اکثریت شیعہ زائرین کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ بغداد سے 100 کلومیٹرکے فاصلے پر حلہ قصبے کے قریب ایک پیٹرول سٹیشن اور ریستوران پر کیا گیا،ٹرک عراقی شہر کربلا میں اربعین کے بعد واپس آنے والے زائرین سے بھرا ہوا تھا،مرنے والوں میں متعدد ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔

عراق کے دارلحکومت بغداد میں کار بم دھماکہ ، 12 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول ہے،دولت اسلامیہ سے منسلک خبررساں ادارے عماق کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس حملے میں 200 کے قریب افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے،صوبائی سکیورٹی چیف کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی