عمران خان پاناما کیس خود لڑیں،وہ شیخ رشید سے زیادہ اچھا کیس لڑ سکتے ہیں:فواد چوہدری

عمران خان پاناما کیس خود لڑیں،وہ شیخ رشید سے زیادہ اچھا کیس لڑ سکتے ہیں:فواد ...
عمران خان پاناما کیس خود لڑیں،وہ شیخ رشید سے زیادہ اچھا کیس لڑ سکتے ہیں:فواد چوہدری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنماءپاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ پاناما کیس وہ خود لڑیں،وہ شیخ رشید سے زیادہ اچھا کیس لڑ سکتے ہیں۔

سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے لواحقین کا احتجاج،مظاہرین نے مال روڈ کو بند کردیا،پولیس کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم

 نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "آواز"میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تمام شواہد عدالت میں پیش کر دیے ہیں،اب معاملہ عدالت اور نواز شریف کے درمیان ہے،پی ٹی آئی کا موقف عوام کے دلوں کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کہیں نظر نہیں آرہی،پاکستان کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس کیوں نہیں بلاتا۔ کشمیر ایشو پر اس وقت پورا پاکستان یک جا ہے۔

مزید : اسلام آباد