چین میں پاور پلانٹ کی تیاری کے دوران حادثے میں 67افراد ہلاک

چین میں پاور پلانٹ کی تیاری کے دوران حادثے میں 67افراد ہلاک
چین میں پاور پلانٹ کی تیاری کے دوران حادثے میں 67افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں پاور پلانٹ کی تیاری کے دوران حادثہ پیش آنے سے 67افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مشرقی چین کے علاقے میں پاور پلانٹ کی تیاری کیلئے تعمیراتی کام جاری تھی کہ اس دوران حادثہ پیش آگیا جس میں67افراد ہلاک ہوگئے ہیں،2زخمی مزدوروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،یہ واقعہ فنگ چی شہر میں پیش آیا جو چیانگ شی صوبے میں واقع ہے۔
چینی وزیر اعظم لی کی چھیانگ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔

بھارت نے پاکستان کے ساتھ 2طرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کر دیا