آرمی چیف کی الوداعی تقریب سیاسی نہیں تھی،عمران خان کوبلا بھی لیتے تو کوئی حرج نہیں تھا:مصدق ملک

آرمی چیف کی الوداعی تقریب سیاسی نہیں تھی،عمران خان کوبلا بھی لیتے تو کوئی ...
آرمی چیف کی الوداعی تقریب سیاسی نہیں تھی،عمران خان کوبلا بھی لیتے تو کوئی حرج نہیں تھا:مصدق ملک

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پارلیمنٹ میں نہیں آتے،وزیر اعظم ہاوس کیا جاتے۔آرمی چیف کو دی جانے والی الوداعی تقریب سیاسی نہیں تھی،اگر عمران خان کوبلا بھی لیتے تو کوئی حرج نہیں تھا۔

بھارت نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں 18ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا

نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "آواز"میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے،اگربھارت ہماراایک فوجی شہید کرتا ہے تو ہم ان کی4لاشیں گراتے ہیں۔بھارت کشمیر سے نظریں ہٹا کر لائن آف کنٹرول پر لانا چاہتا ہے،اس پر دباو آیا تب ہی وہ اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے کہا تھا ہمارے پاس ثبوتوں کے انبار لگے ہیں،اب کہتے ہیں ہمارا نہیں (ن) لیگ اور عدالت کا معاملہ ہے۔شریف خاندان عدالت میں اپنے پر لگے ہر الزام کا جواب دے گا۔

مزید : اسلام آباد