خیبر ایجنسی میں چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں نصب بم برآمد
خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کار ریلی کے شرکا کو ممکنہ دھماکے کا نشانہ بننے سے بچا لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے چرواز گئی میں کار ریلی کا انعقاد کیا گیا ،اس دوران سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ کے قریب ا یک گاڑی میں نصب بم برآمد کر لیا ۔موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے بم کو ناکارہ بنا یا ۔