خیبرپختونخوا میں کرکٹ میچ 7 افراد کی جان لے گیا

خیبرپختونخوا میں کرکٹ میچ 7 افراد کی جان لے گیا
خیبرپختونخوا میں کرکٹ میچ 7 افراد کی جان لے گیا

  

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) ہری پور کے علاقے رجوعیہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں کا تصادم ہوگیا اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے نواحی گائوں رجوعیہ میں کرکٹ میچ کے دوران بچوں کی لڑائی ہوگئی، اس لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچوں کا کرکٹ میچ دو گروپوں میں تصادم کی وجہ بنا اور دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص نے ہسپتال میں دم توڑا۔

پولیس کے مطابق مقتولوں کی جانب سے لوگ چوکی رجوعیہ میں رپورٹ درج کروانے آئے تو نامعلوم ملزمان نے اچانک آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کیالہ گاﺅں کے رہائشی امجد شاہ، انورشاہ اور شوکت شاہ بھی دم توڑ گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دریں اثنا فائرنگ میں قتل ہونے والے 3 سگے بیٹوں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر والدہ صدمہ نہ سہہ سکی اور دل کا دروہ پڑنے سے وہ بھی جاں بحق ہوگئی، انور شاہ، شوکت شاہ، مختیار شاہ کی والدہ کو تینوں بیٹیوں کے قتل کی اطلاع دی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ایبٹ آباد -