کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں باپ بیٹا شہید لیکن شہدا کے جسد خاکی کیسے بلوچستان منتقل کیے گئے؟ لواحقین کا ایسا انکشاف کہ ہرپاکستانی کی آنکھیں نم ہوگئیں

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں باپ بیٹا شہید لیکن شہدا کے جسد خاکی کیسے ...
کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں باپ بیٹا شہید لیکن شہدا کے جسد خاکی کیسے بلوچستان منتقل کیے گئے؟ لواحقین کا ایسا انکشاف کہ ہرپاکستانی کی آنکھیں نم ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں شہید کوئٹہ کے باپ بیٹے کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے رہائشی تاجر نیاز محمد اپنے 26 سالہ بیٹے کے ہمراہ کراچی کے چینی قونصلیٹ میں ویزے کے سلسلے میں گئے تھے جہاں دہشگردوں کے حملے میں دونوں باپ بیٹا شہید ہوگئے، نیاز محمد اور ظاہر شاہ کی میتیں کوئٹہ لائی گئیں جہاں باپ بیٹے کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مشترقی بائی پاس قبرستان میں تدفین کر دی گئیں۔
شہیدوں کے لواحقین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستا ن حکومت نے نیاز محمد اور ظاہر شاہ کے اہلخانہ سے کوئی تعاون نہیں کیا،یہاں تک کہ شہداکی لاشیں لانے کیلئے ایمبولینس تک فراہم نہیں کی گئی، ان کا کہناتھا کہ میتیں کوئٹہ لانے کیلئے خود ایمبولینس کا انتظام کیا،لواحقین نے مطالبہ کیا کہ نیاز محمد اور ظاہر شاہ کے اہلخانہ کوشہید پولیس اہلکاروں کے برابر مالی مدد دی ۔
واضح رہے کہ نیاز محمد نے سوگواران میں تین بیٹے اور 7 بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ ظاہر شاہ کی 2 بیٹیاں ہیں، نیاز محمد اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔