مولانا فضل الرحمان پھر سرگرم ہوگئے ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان پھر سرگرم ہوگئے ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا ...
مولانا فضل الرحمان پھر سرگرم ہوگئے ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان کے اپوزیشن کے سبھی رہنماﺅں سے رابطے ، 26نومبر کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق مولانافضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری سمیت اپوزیشن کے سبھی رہنماﺅں سے رابطے کئے ہیں اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے 26 نومبرکواپوزیشن کی اے پی سی بلانےکافیصلہ کیاہے۔ مولانافضل الرحمان نے ن لیگ کے رہنمااحسن اقبال سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔آل پارٹیزکانفرنس بلانے کی تجویزرہبرکمیٹی نے دی تھی۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک کالائحہ عمل طے کیاجائےگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی