وزیراعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیا ں تحلیل ہوں گی،حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں:چودھری پرویز الٰہی

وزیراعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیا ں تحلیل ہوں گی،حکومت اور اتحادی ...
 وزیراعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیا ں تحلیل ہوں گی،حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں:چودھری پرویز الٰہی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ وزیر  اعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیا ں تحلیل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ دینے کی کوئی بات نہیں کی گئی اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں دی گئی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں اسی میں سب کی بھلائی ہے، ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا عبد الغفور حیدری نے کہاتھا کہ چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے استعفیٰ اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کی یقین دہائی کروائی ہے،وزیر اعظم کا استعفیٰ بھی آجائے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہوجائیں گی ، ہم کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتاسکتے ، ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے بلکہ ہمیں یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں اور جن لوگوں نے یقین دہانیاں کروائی ہیں، وہ بااعتماد لوگ ہیں،چودھری برادران نے ہم سے رابطے کئے ، چودھری برادران باعتماد لوگ ہیں،ہم کو یہ یقین دہانی چودھری پرویز الہٰی نے کروائی ہے ،وہ ہم سے کہہ چکے ہیں کہ جو بات میں کہہ چکا ہوں،اُس پر میں ذمہ دار بھی ہوں ۔

مزید : قومی