ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں بڑی خامیوں کا انکشاف

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں بڑی خامیوں کا انکشاف
ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں بڑی خامیوں کا انکشاف

  



لاہور(آئی این پی) ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں بڑی خامیوں کا انکشاف،ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ کو 25 فیصد اوور ڈیزائن کرد یا‘منصوبے کے پی سی ون پر نظر ثانی جبکہ ری ڈیزائننگ کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی منصوبے کیلئے سڑکوں کی تعمیر کیلئے سب بیس کی موٹائی بھی 10 انچ سے زائد رکھی گئی ڈیزائن میں سڑکوں کو اونچا کرکے پلاٹوں کو کئی کئی فٹ نیچا کردیا ہے۔ ایل ڈی اے سٹی منصوبہ کی فی کنال ڈویلپمنٹ کا تخمینہ بھی 25 لاکھ روپے لگایا گیا، منصوبے کے کنٹریکٹرز کو فائدہ دیتے ہوئے چاراعشاریہ ایک چھ فیصد میگا الانس دیا گیا، ایل ڈی ایانجنئیرنگ ونگ نے 15 ارب کے پی سی ون کو اوور ڈیزائن کرکے 17 ارب پر پہنچا دیا ذرائع کے مطابق صرف میگا الانس ختم کرنے سے پی سی ون میں ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم بچت ہوگی، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کو پہلے عثمانی کنسلٹنٹس نے ڈیزائن کیا جبکہ نیسپاک نے سپروائز کیا تھا، اب منصوبے کی خامیوں کو ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا منصوبے کی ری ڈیزائننگ اور پی سی ون پر نظر ثانی کرنے کی منظوری لی جائے گی، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حقائق سامنے لانے پر سکروٹنی کمیٹی نے نقائص کو تسلیم کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /رئیل سٹیٹ