پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر 7 مرکزی شاہراہوں کو ازسرِ نو ’ماڈل شاہراہیں‘ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر 7 مرکزی شاہراہوں کو ازسرِ نو ’ماڈل شاہراہیں‘ ...
پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر 7 مرکزی شاہراہوں کو ازسرِ نو ’ماڈل شاہراہیں‘ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا

  



لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر 7 مرکزی شاہراہوں کو ازسر نو ماڈل شاہراہیں قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، اعلی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ فارمولا کے مکمل نفاذ کے لیے جیل روڈ، فیروز پور روڈ، مال روڈ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ملتان روڈ اور کنال روڈ کو ازسر نو ماڈل روڈ قرار دے دیا گیا، وزیراعلی عثمان بزدار نے بیوروکریسی کے اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی، تاہم ملتان روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کے معاملات کمیٹی کے سپرد کر دئیے گئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ علی مرتضی 13رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن کمیٹی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او، سی ٹی او بھی کمیٹی میں شامل ہیں، ایم ڈی سیف سٹی، چیف انجینئر ٹیپا، ایم ڈی پارکنگ کمپنی اور سی ای او اربن یونٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور