دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  



لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد27500 کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد11100 کیوسک اور اخراج11100 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد18800 کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد11600 کیوسک رہا۔

اور اخراج 5000کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 81900 کیوسک اور اخراج 75400 کیوسک،چشمہ آمد65300 کیوسک اوراخراج 62000کیوسک، تونسہ آمد62300 کیوسک اور اخراج51400 کیوسک،پنجند آمد9100 کیوسک اور اخراج 5000 کیوسک،گدو آمد 53400کیوسک اور اخراج 48600 کیوسک، سکھر آمد41500کیوسک اور اخراج17300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد12500 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1496.63 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.285 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1186.60فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.539 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

مزید : کامرس /رائے