پاکستان میں کنسٹر کشن کے بے شمار مواقع موجود ہیں کورین وفد

پاکستان میں کنسٹر کشن کے بے شمار مواقع موجود ہیں کورین وفد

  



 لاہور(این این آئی)ساؤتھ کورین گورنمنٹ کی ٹریڈانویسمنٹ پروموشن ایجنسی(کوٹرا) کے ڈائریکٹر جنرل جیسن او، جنرل مینجر بونگ ہیگ کانگ اور مینجر مارکیٹنگ تجمل عالم نے کنسٹرکٹرر ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ)کے آفس کا دورہ کیا اور ایسوی ایشن کے عہد یداران سا بقہ چیئر مین چوہدری محمد حبیب کنول، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران چوہدری خلیق احمد اعوان، عمران عباس اعوان، محمد جمیل اور علی عمران سلیمی سے ملاقات کی۔ کورین وفد نے بتایا کہ ہم مختلف منصوبوں پرحکومت پاکستان کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں ہم نے ویکھا ہے کہ پاکستان کے اند ر کنسٹرکشن کے بے شمار مواقع ہیں انہوں نے ایسوی ایشن کے عہد یداران کو دعوت دی کہ اگلے سال ساؤتھ کوریا میں ہونے والی جدید کنسٹرکشن مشینر ی پر ہونے والی نمائش میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کو لے کر ساؤتھ کوریا کا دورہ کریں اور وہاں پر بننے والی جدید کنسٹرکشن مشینری سے فائدہ اٹھائیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کنسٹرکشن کے کام میں جدت اور نکھار لا سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں آپ کی ملاقات کوریا میں کنسٹرکشن مشینر ی بنانے والی کمپنیوں کے مالکان سے ہوگی اور آپ کے ورکرز کی ٹرینیگ ہوگی، انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں دنیا بھر کی کنسٹرکشن کمپنیاں وزٹ کرتی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس طرح دونوں ملکوں کی عوام مزید ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے۔ چوہدری محمد حبیب کنول نے کورین وفد کی ایسوی ایشن کے آفس میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور وفد کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل جیسن اوکو شیلڈ پیش کی۔

مزید : کامرس /رائے