رشکئی خصوصی اقصادی زون کا سنگ بنیاد جلدرکھا جائیگا
اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔
رشکئی خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیاجانے والا اقتصادی زون ہوگا جس کاآئندہ چھ ہفتوں میں سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔