بجلی، گیس کمر شل میٹر زاتا رناچور راستے کا ذریعہ بنے گا‘پاکستان ٹیکس بار
لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے رجسٹرڈ نہ ہونے پر بجلی او ر گیس کے کمرشل میٹرز اتارنے کی مہم کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے چور راستے کھلتے ہیں اور آمدن قومی خزانے میں جانے کی بجائے جیبوں میں چلی جاتی ہے،میٹرز اتارنے کی بجائے موقع پر جرمانے اور رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے اور اس کی افسران مانیٹرنگ بھی کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے کمر شل میٹرز اتا رے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے ہزاروں لو گ بیروز گار ہو رہے ہیں اور اربو ں روپے کا حکومتی ٹیکس بھی ضا ئع ہو رہا ہے۔چھوٹی صنعتی اوردیگر چھو ٹے کا رو بار کرنے والے تاجروں کے کمر شل میٹر اتا رنے سے حکومت کا کو ئی فا ئدہ نہیں بلکہ بیروز گا ری بڑ ھے گی اور غر یبو ں کے چولہے جو پہلے ہی ٹمٹا رہے ہیں بالکل بجھ جائیں گے۔ایف بی آر کے افسران کے اختیارات موجود ہیں کہ و ہ کسی سے بھی ریکا رڈ اور انفا رمیشن اور رجسٹریشن مو قع پر کر سکتے ہیں۔
قواعد و ضوابط پورا نہ کرنے والوں کو مو قع پر جر ما نے اور رجسٹر یشن کر کے ٹیکس و صو لی کو یقینی بنا یا جا ئے جس سے حکومت کے پا س ریو نیو بھی آئے گا۔محکما نہ کا روائی ضر ور کر یں مگر کسی کا روزگار بند نہ کریں۔