چینی انشورنس سیکٹرکے منافع میں نمایاں اضافہ

چینی انشورنس سیکٹرکے منافع میں نمایاں اضافہ

  



بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چینی انشورنس سیکٹر نے آپریشنز اورسرکاری ٹیکس ادائیگی کو بہتر بنا کر رواں سال کے پہلے 9ماہ کے دوران نمایاں منافع حاصل کیا، جنوری سے سمبر تک اس صنعت کا نقد منافع 280 ارب یوآن (40 ارب امریکی ڈالر) تھاجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 122.7 فیصد زیادہ ہے، لائف انشورنس کمپنیوں کا نقد منافع230 ار ب یو آن رہا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 114.8 فیصد زیادہ ہے، پراپرٹی انشورنس کا اضافہ 167.3 فیصد کے ساتھ 50 ارب یوآن رہا، چھوٹی اور مائیکرو کمپنیوں کا منافع بھی مستحکم رہا،شیئر مارکیٹ میں۔

ان کا حصہ 7.31 فیصد تھاجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے،منافع میں یہ اضافہ حکام کی طرف سے گزشتہ سال قوانین سخت کرنے کے باعث ہوا جس کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی دوسری انشورنس مارکیٹ کے مالیاتی نقصان کا دفاع کرنا تھا۔

مزید : کامرس /رائے