اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،شفیق الرحمن
سرگودھا(وائس آف ایشیا) اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو حکومت کے لئے عوامی مسائل پیدا ہونگے اشیائے صرف کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے عام آدمی بری طرح متاثر ہورہا ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر روز مرہ اشیا استعمال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے نظام کو موثر کرے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن نے لوگوں کے وسائل کو نگلنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی کے آثار عام زندگی پر پڑرہے ہیں اس لئے اگر حکومت روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرلے تو اس کے دورس نتائج برآمد ہونگے شفیق الرحمن نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کے باعث ہر شخص پریشان ہے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔