گرانفروشی کی روک تھام کیلئے مزید 30پرائس مجسٹر یٹ تعینات کرنے کا فیصلہ 

گرانفروشی کی روک تھام کیلئے مزید 30پرائس مجسٹر یٹ تعینات کرنے کا فیصلہ 

  



لاہور(جنرل  رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے گراں فروشی پر زبردست کریک ڈاؤن کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے  مجموعی طور پر 02 لاکھ 83 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے،  05 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے جلال سنز مین مارکیٹ کا دورہ کیا اور مقرر کردہ ریٹس کو چیک کیا۔اے سی کینٹ عفت خان نے تحصیل کینٹ میں پرائس چیکنگ کے حوالے سے دورہ کیا اور20000،اے سی سٹی نے تحصیل سٹی میں اوورچارجنگ پر 71000 روپے کے جرمانے عائد کئے۔ تحصیل سٹی میں 279 مقامات کی چیکنگ، 54 خلاف ورزیاں، 12 ایف آئی آر اور 05 افراد کو سیدھا جیل بھیجا گیا ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیمپ مین مارکیٹ، فروٹ شاپس کی چیکنگ کی، 04 فروٹ فروخت کرنے والوں کو گرفتار اور 03 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔28000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اے سی ماڈل ٹاؤں نے کہا کہ سپر مارٹ اور یورو سٹور کے مالکان کو آٹا اور گھی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔اے سی سٹی تبریز مری نے جین مندر کے علاقے میں 08 افراد کو گراں فروشی پر گرفتار کیا۔تحصیل سٹی کے علاقے شاہدرہ میں  23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کاروائیاں اے سی سٹی تبریز مری نے کیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گااور گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ ہو گی۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 650 مقامات کو چیک کیا گیا اور 147 خلاف ورزیاں پائی گئیں اورمجموعی طور پر 04 لاکھ43 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ36 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 54 افراد کو حراست میں لیا گیااور16 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء شہر میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے 30 نئے مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 30 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خدمات ضلعی انتظامیہ لاہور کے حوالے کر دی گئیں۔ڈی سی دانش افضال کی زیر صدارت نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نادر ہال ڈی سی آفس لاہور میں اہم اجلاس ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایس اے او شاہد محبوب، پی ایس او عاصم سلیم اور سپرنٹنڈنٹ اقبال شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 1